اترپردیش،20اکتوبر(ایجنسی) کانگریس پارٹی نے ریتا بہوگنا جوشی کے کانگریس چھوڑ کر بی جے پی جوائن کرنے پر زبردست تنقید کا سامنا ہے . کانگریس کے یوپی ریاستی صدر راج ببر نے کہا کہ ریتا بہوگنا جوشی کے خاندان کا پارٹی بدلنا پرانی تاریخ ہے-
راج ببر نے کہا کہ ریتا بہوگنا کے جانے سے کانگریس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا. کانگریس نے اسے دغا بازی قرار دیا اور بی جے پی پر دغا بازوں کو پناہ دینے کا الزام لگایا.
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">ریتا بہوگنا کے بی جے پی میں جانے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما غلام نبی آزاد نے کہا کہ موقع پرست لیڈر ایک جگہ ٹکتے نہیں . حقیقی بات یہ ہے کہ وہ سیٹ جیت نہیں سکتی تھیں. مقابلہ کافی مشکل تھا.
وہیں یوپی میں کانگریس کی مہم انچارج ڈاکٹر سنجے سنگھ نے کہا کہ ریتا بہوگنا جوشی اب بی جے پی میں گئیں ہیں. اس سے پہلے ان کے بھائی اور اس سے بھی پہلے ان کے والد کانگریس چھوڑ کر گئے تھے. اس لئے ہمیں کوئی حیرانی نہیں ہوئی. بدقسمتی کی بات ہے کہ وہ اس طرح کی بیان بازی کر رہی ہیں.